سلور سکرین پر شہرت حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ماہی خان

سلور سکرین پر شہرت حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ماہی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہی خان نے کہا کہ سلور سکرین پر شہرت حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور اس کیلئے مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے۔ فلم ”جنون عشق“ میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور تھا۔ اور مجھے امید ہے کہ دیکھنے والے میرے کام کو سراہیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے سمیت تمام کاسٹ فلم کی کامیابی کیلئے دعا گو تھی کیونکہ اس سے ہماری فلم انڈسٹری کو بھی تقویت ملنے کی امید تھی لیکن فلم ناکام ہوگئی۔ ماہی خان نے کہا ہے کہ اپنی فلم ”جنون عشق“سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں،فلم میں تمام فنکاروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا تھا۔
اور ہر کسی نے اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا تھا۔

مزید :

کلچر -