نئی ڈرامہ سیریل ”زرد بہار“ تکمیل کے آخری مراحل میں

نئی ڈرامہ سیریل ”زرد بہار“ تکمیل کے آخری مراحل میں

لاہور (فلم رپورٹر)اداکار میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید کے مرکزی کرداروں پر مبنی ڈرامہ سیریل ”زرد بہار“ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔اس بارے میں میکال ذوالفقار نے بتایا کہ میرے کردار کا نام سلمان ہے جو کمرشل ایئرلائن کا پائلٹ ہے، وہ سمیرا نامی ڈاکٹر سے محبت کرتا ہے جس کا کردار ثنا جاوید نبھارہی ہیں، یہ ایک دلچسپ رومانوی کہانی ہے جس میں کئی اتار چڑھاو آئیں گے۔اداکار کے مطابق یہ ڈرامہ ایک خاص موضوع پر مبنی ہے، جس میں ثنا کے کردار کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آئے گا جو میں ابھی شیئر نہیں کرسکتا، ان دونوں کرداروں کی رومانوی کہانی میں کئی چیلنجز بھی آئیں گے، ان کی شادی ہوجانے کے بعد بھی سب کچھ جلدی ٹھیک نہیں ہوگا۔میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں کئی اور پہلوؤں کے ساتھ ساتھ وٹا سٹا کے مسئلے کو بھی پیش کیا جائے گا۔اس ڈرامے کی ہدایات روبینہ اشرف دے رہی ہیں اور میکال کے مطابق ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔میکال نے مزید کہا کہ روبینہ اشرف انڈسٹری کی لیجنڈ ہیں۔

میرا ماننا ہے کہ وہ اداکار جو ہدایت کار بن جاتے ہیں وہ اداکاروں کی سوچ کو زیادہ اچھی طرح سمجھ پاتے ہیں، انہوں نے اس ڈرامے میں بیحد محنت کی ہے، ان کی بیٹی بھی میری بہن بننے کے کردار کے ساتھ ڈایبیو کرنے جارہی ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، محمد عدیل، سیمی راحیل، اسامہ طاہر، ارسہ غزل اور شرمین علی بھی شامل ہیں۔زرد بہار کی کہانی نائلہ انصاری نے تحریر کی جبکہ اس کی پروڈکشن سکس سگما کی جانب سے کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...