ڈیسکون اور انجینئرنگ کونسل انجینئرزکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،قمر منان
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈیسکون مینجمنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر (MDC)کی جانب سے حال ہی میں اپنی ورک فورس کو ان کی کیریئر ڈویلپمنٹ میں بااختیار بنانے کی غرض سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پیشہ وارانہ ترقی اور انجینئرز کی مہارت میں اضافے کیلئے جاری پیشہ وارانہ ترقی (CPD)کے فریم ورک کے ٹائٹل پر مبنی اس سیشن کا اہتمام پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس سیشن میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سی پی ڈی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار/ایڈیشنل ہیڈ انجینئر ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ نے سی پی ڈی فریم ورک،اس کے پیرا میٹرزاور انجینئرز کیلئے ضروریات اور سہولیات پر بات چیت کی پلاننگ و کنٹرول،مینٹیننس ڈویژن کے سربراہ قمر منان کا کہنا تھا کہ ڈیسکون اور پاکستان انجینئرنگ کونسل دونوں ملکرپروفیشنل انجینئرز کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔