نیشنل بینک اعتماد گروپ اور جوبلی لائف انشورنس کے مابین بنک تکافل معاہدہ

نیشنل بینک اعتماد گروپ اور جوبلی لائف انشورنس کے مابین بنک تکافل معاہدہ

لاہور(سٹی رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کے اعتماد اسلامک بینکنگ گروپ (اے آئی بی جی) نے ملک میں نجی شعبے کے صف اول کے انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس ونڈو تکافل آپریشنز کے ساتھ بنکا تکافل کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب این بی پی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سی ای او اور پریذیڈنٹ عارف عثمانی، جوبلی لائف انشورنس کے سی ای او اور ایم ڈی جاوید احمد، نیشنل بینک کے اے آئی بی جی کے گروپ چیف فواد فرخ، جوبلی لائف انشورنس کے گروپ ہیڈ ریٹیل آپریشنز، ایکچوریل اینڈ انویسٹمنٹس شان ربانی، جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف بنکا شورنس کے سربراہ سید رضوان عزیز سمیت دونوں اداروں کے سینئر حکام موجود تھے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے پریذیڈنٹ عارف عثمانی نے اسلامی مالیاتی شعبے کی ترقی میں تکافل کی اہمیت پر زوردیا۔

دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کا جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ طویل عرصے سے کاروباری تعلق ہے اور اس اشتراک کے ذریعے صف اول کی انشورنس کمپنیوں میں شامل ادارے کی مہارت کے ساتھ نیشنل بینک کے وسیع برانچ نیٹ ورک بھی شامل ہوجاتا ہے جو صارفین کو باسہولت انداز کے ساتھ تکافل کی خدمات پیش کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...