گلشن راوی میں غیر قانونی گیٹ کی مسماری اچھا اقدام ہے،شہزاد چوہان

گلشن راوی میں غیر قانونی گیٹ کی مسماری اچھا اقدام ہے،شہزاد چوہان

لاہور (جنرل رپورٹر)چیئرمین مسلم ویلفیئر سوسائٹی گلشن راوی شہزاد چوہان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں جنرل سیکریٹری مہر منظور اور نائب صدر عدنان رسول بٹ سمیت کثیر تعداد میں سوسائٹی ممبران نے شرکت کی،اجلا س میں ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے خصوصی کاوشوں سے گلشن راوی میں غیر قانونی طور پر نصب گیٹ کو مسمار گرا کر اہلیان گلشن راوی کا ایک درینہ مطالبہ پورا کیا،شہزاد چوہان نے ڈی جی ایل ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی گیٹ گرانے کے بعد چیک اینڈ بیلنس بہت ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...