جماعت اسلامی نظام تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے،شفیق ملک

جماعت اسلامی نظام تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے،شفیق ملک

لاہور(پ ر)جماعت اسلامی اس ملک میں تبدیلی نظام کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس کے لئے اپنے دستور کے تحت ذہن سازی، خوف خدا اوربندگی رب کا احساس اجاگر کرنا ہی جماعت اسلامی کی دعوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی محمد شفیق ملک نے PP-173 کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک عوام کی تبدیلی کے نام پر جھانسہ دیا گیا ہے اور مفاد پرست عناصر نے صرف اور صرف تبدیلی اقتدار کی ہے یا اپنے ذاتی سٹیٹس میں تبدیلی کی ہے جبکہ جماعت اسلامی اس ملک میں حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے اور تبدیلی صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول ؐ کے نظام کے نفاذ میں ہے۔ اس کے لئے تمام ارکان جماعت کو چاہیے کہ وہ بلاتفریق ہر گلی کوچہ اور گھر گھر جا کر اللہ اور اس کے رسول رحمت ؐ کا پیغام پہنچائیں اور عوام کو اسلامی نظام اور حقیقی تبدیلی کی دعوت دیں۔

جوکہ ہماری دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اجتماع ارکان سے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان سیدوقاص انجم جعفری، امیر زون 173 پروفیسر عبدالواحدچوہدری اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...