ایکو سٹار نے 2019کے لئے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعار ف کرا دی

ایکو سٹار نے 2019کے لئے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعار ف کرا دی

لاہور(پ ر)پاکستان کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ایکو سٹار نے سال 2019ء کے لئے اپنی ایئر کنڈیشنر کی نئی سیریز جاری کی ہے۔ جی سمارٹ برانڈ کی پریمیئر سیریز ہے۔ کئی سالوں سے ایکو سٹار نے اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی، پائیداری اور کم لاگت کے باعث کنزیومر الیکٹرانکس میں شاندار مارکیٹ شیئر حاصل کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو پی گروپ ایکو سٹار کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر گروپ ہے جو اس کی مصنوعات کی بعد از فروخت سروس کے ساتھ ملک بھر میں دستیابی کو یقینی بناتا ہے۔ جی سمارٹ سیریز کے ایئر کنڈیشنرز تین مختلف بی ٹی یوز کی گنجائش کے حامل ہیں جن میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔ اس سیریز میں انتہائی جدید فیچرز شامل ہیں جن میں ملٹی ہیلتھ فلٹرز، لانگ ایئر تھرو اور کم وولٹیج پر چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ خوبصورت ڈیزائن اور سفید رنگ میں سلور لائنز کے کراس پیٹرن کے ساتھ یہ ایئر کنڈیشنر کمرے کے ماحول سے مطابقت رکھتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...