انٹر نیشنل ہاسپٹیلٹی انویسٹمنٹ گروپ نے گلوبل ریزارٹ ایکسچینج پروگرام متعارف کرا دیا

انٹر نیشنل ہاسپٹیلٹی انویسٹمنٹ گروپ نے گلوبل ریزارٹ ایکسچینج پروگرام ...

لاہور(پ ر) پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو تیزی سے ترقی کے عزم کے ساتھ بین الاقوامی ادارہ انٹر نیشنل ہاسپٹیلٹی انویسٹمنٹ گروپ (IHIG) پاکستان میں گلوبل ریزارٹ ایکسچینج (GRE) کو متعارف کر وا دیا ہے۔اس جدید سہولت کی تخلیق سے تین ماہ قبل IHIG نے 'Happily'کے نام سے ایک ویکیشن اونرشپ سسٹم بھی متعارف کروایا تھا۔GRE نامی یہ امریکی ادارہ، پاکستان میں پہلی بار سیاحوں کے لئے رہائش گاہوں کو ایکسچینج کرنے کی سہولت پیش کرے گا۔ GREنامی سہولت کا بانی اور ملکیت کا حامل IHIG-UK نامی برطانوی ادارہ ہے - جس کے دو بنیادی شعبے ہیں، ایک ویکیشن اونرشپ، اور دوسرا باکفایت قیمتوں کے لئے ڈسکاؤنٹ بکنگ انجن۔ GRE اپنے ممبران کو بہترین سیاحتی مقامات اور اپنی چھٹیوں کے مطابق موزوں ترین مہینے کا انتخاب کرنے او ر بہترین قسم کی آسائشوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔GREجیسی سہولت کا حامل ادارہIHIG ، بین الاقوامی سیاحوں کو پاکستان میں سیاحتی سہولیات پیش کرکے اس صنعت کے لئے شاندار ترقیاتی مواقع پیش کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...