ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی عبدالقیوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی عبدالقیوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالقیوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی مرحوم کی رہائش گاہ اور ٹیکسٹ بک بورڈ ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مرکزی دفتر میں کی گئی۔اس موقع پر معروف سماجی،سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ افسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے عبدالقیوم مرحوم کے فرزندگان اسد ابرار اور واجد سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ رسم قل میں پنجاب کے سابق چیف سیکرٹری جی ایم سکندر، معروف بیورو کریٹس ڈاکٹر محمد اجمل، ڈاکٹر محمد صالح طاہر، جنرل (ر) محمد اکرم، افضال احمد، مرزا عامر سہیل، محمد بعقوب خان، احمد خاور شہزاد، طاہر رضا ہمدانی، بیرسٹر نبیل اعوان، انور رشید، کیپٹن (ر) محمود، کیپٹن یوسف، خورشید علی زیدی، محمد ذوالقرنین لنگڑیال، وسیم جعفری، خالد محمود ٹیپو، حسن رضوی، اعجازا حمد چودھری، چودھری الیاس، شاہد بھٹہ، شہزادہارون بھٹہ، میاں ریاض، اظہار احمد شیخ، مظہر ہمایوں شیخ،مظہر مہدی، خالد پرویز، طارق محمود، احسن وحید لنگڑیال، زاہد حسین، عبدالرؤف، میاں خدا بخش، میاں محمد یوسف، صدیق اکبر منہاس، ارشد احمد، محمد علی عامر، ندیم بٹ، قیصر اقبال، محمد اسلم سپرا، سید کاظم مقدس، سید علمدار بخاری، خالد گجر، مرزا مقصودو دیگر نے شرکت کی۔

آصف پرویز، قمر عباس،خواجہ احمدحسان، وحید گل، چودھری محمد شہباز، ندیم بھٹی، عطاء اللہ تارڑ، منشاء اللہ بٹ، ماجد ظہور، محمد اقبال چنڑو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...