متروکہ وقف املاک بورڈ نے باباگورونانک سکالر شپ کا آغاز کر دیا

متروکہ وقف املاک بورڈ نے باباگورونانک سکالر شپ کا آغاز کر دیا

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ نے بابا گورو نانک اسکالر شپ کا آغاز کر دیاہے جو ملک بھر میں بسنے والے سکھ اور ہندو برادری کے لیے ہو گا،اعلی تعلیم کے حصول کے خواہش مند،FA /FSCپاس ذہین و ہونہار طلباء و طالبات جو مالی وسائل نہ ہونے کی بنا پر مزید اعلی تعلیم حاصل نہ کر سکتے ہوں انہیں ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے 10ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا تا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ایسے طالب علم جن کے والدین کم آمدنی کی وجہ سے بچوں کو مزید تعلیم نہ دلو ا سکتے ہوں اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے اہل ہوں گے امید وارٹرسٹ بورڈ کی ویب سائیٹ https:www.etpb.gov.pkپر شرائنز کے مینو میں فراہم کردہ اسکالر شپ فارم اپنے ادارہ کے سربراہ کی جانب سے سیکرٹری پاکستان ماڈل ایجو کیشنل فاؤنڈیشن کو 31 ۔اگست 2019تک ارسال کر سکتے ہیں۔

ٹرسٹ بورڈ کے اس فیصلے سے غریب والدین کے ہونہار طلباء و طالبات میں اعلی تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...