غیر قانونی حراست کیخلاف نوجوان کو رہاکرنے کی دائر درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے تھانہ نواب ٹاؤن میں نوجوان کی غیر قانونی حراست کے خلاف نوجوان کو رہاکرنے کی دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے سی سی پی اوالاہور کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے عبدالمجید کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ اس کے موکل کے بیٹے بلال کوتھانہ نواب ٹاؤن پولیس لاہور نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت سے استدعاہے کہ اس کے بیٹے کوبازیاب کرواکررہاکرنے کا حکم دیاجائے،عدالتی بیلف نے محمد بلال کوتھانہ سے بازیاب کرواکے رپورٹ عدالت میں پیش کی اوربتایاکہ درخواست گزارکے بیٹے کوپولیس نے حوالات میں بندکیاہواتھا۔