اہم عمارات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، ایس پی اقبال ٹاؤن

اہم عمارات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، ایس پی اقبال ٹاؤن

لاہور (کرائم رپورٹر)موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے اہم سفارتی عمارات کا دورہ کیا۔ چائینز قونصلیٹ پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ڈی ایس پی مسلم ٹاون رانا غلام عباس،ڈی ایس پی خواجہ زاہد عباس،ایس ایچ او مسلم ٹاون شرجیل ضیاء بھی موجود تھے، اس دوران ایس پی اقبال ٹاؤن نے ہدایات جاری کیں کہ تمام اہم عمارات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، اہلکار ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔تمام افراد کو قونصلیٹ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔

قونصلیٹ کی چھتوں پر تعینات سنائپر اطراف کی سرگرمیوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں قونصلیٹ کے اطراف میں پٹرولنگ مزید موثر بنائیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید : علاقائی


loading...