پی ٹی وی کے 3سو ملازمین کی سینارٹی کیلئے دائر درخواست پرڈائریکٹر ایڈمن کودوبارہ نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان ٹیلی وژن کے 300 ملازمین کی سینارٹی کے لئے دائر درخواست پرڈائریکٹر ایڈمن کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شاہد کریم نے امجد علی شاہ کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین طویل عرصہ سے کام کرہے ہیں،ایک طرف ملازمین کوسنیارٹی نہیں دی جارہی اورسینارٹی نہ ملنے کی وجہ سے درخواست گزارترقیوں کے حق سے محروم ہیں۔
، دوسری طرف پرکشش پیکیج پر ملازمین کو بھرتی کیا جا رہا ہے اور نئی بھرتیوں سے درخواست گزاروں کی سنیارٹی متاثر ہو رہی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعددرخواست پرڈائریکٹر ایڈمن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پرجواب طلب کر لیاہے۔