اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچوں کی انٹر پول سے بازیابی کیس میں درست ایڈریس کے بارے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچوں کی انٹر پول سے بازیابی کیس میں درست ایڈریس کے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچوں کے لئے انٹر پول کے ذریعے بازیابی کیس میں اداکارہ کو سابق شوہر کے بیرون ملک مکمل درست ایڈریس بارے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔درخواست گزار اداکارہ خوش بخت المعروف صوفیہ مرزا نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں پیش ہوئیں،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست میں ایڈریس کے غلط ہونے کی بناء پرملزم کودبئی میں نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی۔

، صوفیہ مرزاکے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے سابق خاوندکا دبئی میں دیا گیاایڈریس درست ہے۔ فاضل جج نے دخواست گزارکوہدایت کی کہ وہ پٹیشن میں نیاپتہ تحریر کریں یاموجودہ پتہ کے درست ہون کابیان حلفی دیں۔

مزید : علاقائی


loading...