بیرون ملک ہیروئن سملنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
: لاہور (کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک ہیروئن سملنگ کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی نارکوٹیکس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔ حامد علاؤدین نامی شخص 300 گرام ہیروئن کے کیپسول لے کر نجی پرواز سے دبئی جا رہاتھا، ملزم کی تلاشی لی گئی تو ہیرون کے کیپسول برآمد ہوئے۔ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔