ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل کی نئی سرکاری رہائش گاہ الاٹ نہ کرنے پر عدالت برہم

ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل کی نئی سرکاری رہائش گاہ الاٹ نہ کرنے پر عدالت برہم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہوہائی کورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل کی سرکاری رہائش گاہ تبدیل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نئی سرکاری رہائش گاہ الاٹ نہ کرنے پراظہار برہمی کرتے ہوئے یڈیشنل سیکرٹری ویلفیئرسمیراحمدسیدکوسرکاری کوارٹر الاٹ کرنے کے اقدامات کرکے 6 اگست کورپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ہے۔ درخواست گزار ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر حسین شاہ کی طرف سے دائر درخواست چودھری عمران رضاچدھڑایڈووکیٹ پیش ہوئے ییرپورٹ پیش کی،عدالت نے رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے لاء افسرپربرہمی کااظہار کیا،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارکے وحدت کالونی میں موجودہ کوارٹرکی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے،میرٹ پرپورااْترنے کے باوجود ان کی رہائش گاہ تبدیل نہیں کی جارہی۔

مزید : علاقائی


loading...