ہائیکورٹ نے درخواستگزار کے پیٹرول پمپ کی نیلامی تاحکم ثانی روک دی

ہائیکورٹ نے درخواستگزار کے پیٹرول پمپ کی نیلامی تاحکم ثانی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سرکاری اراضی پرقائم پیٹرول پمپس کی جگہ کی نیلامی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پردرخواست گزارکے پیٹرول پمپس کی اراضی کی نیلامی تاحکم ثانی روکتے ہوئے ڈی سی لاہورسے نشاندہی کی تصدیقی رپورٹ طلب کرلی۔ گلشن راوی کے رہائشی چودھری غلام عباس نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے 28مئی 2019ء کو سرکاری اراضی پرقائم پیٹرول پمپس کونیلام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،درخواست گزار کا پیٹرول پمپ سرکاری اراضی پر نہیں،سمن آباد کے علاقے پکی ٹھٹھی میں اراضی خرید کر1963ء میں پٹرول پمپ لگایا۔
،ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپ کومسمار کرنے کے لئے نوٹس بھیجا ہے،مسماری کے نوٹفکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے،کیس کی مزیدسماعت آئندہ تاریئخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -