صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، ...

لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مصر ی شا ہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر لطیف اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ75ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات،با ٹا پو رمیں اسما عیل اور اس کی فیملی سے 3لاکھ40روپے، شا لیما ر میں احد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے نقدی و طلا ئی زیورات،کو ٹ لکھپت میں فر یا ل اور فیملی سے 2لاکھ 60ہز ارروپے نقدی و طلائی زیورات،گلشن اقبا ل سے ظہیر اور فیملی سے2لاکھ30ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،مصطفی آ با د میں اظہر اور فیملی سے2 لاکھ10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،ہنجر وال میں ملک جمیل سے گن پوائنٹ پر1لا کھ30ہزار نقدی اور موبائل فون،ما نگا منڈ ی میں احمد سے70ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جنو بی چھا ؤ نی اور قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا سے گاڑیاں اور مو چی گیٹ،ہیئر،با ٹا پو ر،گڑ ھی شا ہو،اچھر ہ اور شاہدرہ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...