منتخب نمائندوں کوکام کی اجازت دینے کیلئے متفرق درخواستیں دائر

  منتخب نمائندوں کوکام کی اجازت دینے کیلئے متفرق درخواستیں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)بلدیاتی نمائندوں کو کام سے ہٹانے کے خلاف کیس کی جلد سماعت اور منتخب نمائندوں کوکام کی اجازت دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں دائرکردی گئی ہیں۔درخواست گزارراشد رفیق سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے دائرمتفرق درخواستوں میں موقف اختیار کیاہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے عہدے سے ہٹانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکررکھی ہیں،بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام بری طرح متاثر ہورہے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ معاملہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،زیر التواء کیسز کی جلد سماعت کی جائے۔
،درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے انہیں فنڈز بھی فراہم کرنے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -