پولیس افسر واہلکاروں کاڈیلی فکس الاؤنس دوگنا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

پولیس افسر واہلکاروں کاڈیلی فکس الاؤنس دوگنا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (کرائم رپورٹر)عوام کے جان و مال کے محافظ لاہور پولیس کے اہلکاروں و افسروں کیلئے بڑی عید سے پہلے بڑی خوشخبری آگئی۔لاہور پولیس کے اہلکاروں و افسروں کا ڈیلی فکس الاؤنس دوگنا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل سے لیکر اے ایس آئی تک کی تنخواہوں میں 4400 روپے کا اضافہ کردیا گیا، سب انسپکٹر سے انسپکٹر 7100 اورڈی ایس پی سے ایس پی رینک کے افسران کو 12 ہزار 800 روپے ڈیلی فکس الاؤنس ملے گا۔

مزید : علاقائی


loading...