سمن آبادپو لیس کی کارروائی،دو گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

سمن آبادپو لیس کی کارروائی،دو گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آبادپو لیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے پیش نظر مختصر وقت میں وارداتوں میں ملوث دو گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد لیا ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے بتایا گیا ہے شہر میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش ایس ایچ او سمن آباد اور پولیس نے دن رات محنت کرکے دوگیتی کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا پہلا گینگ کے ملزمان موٹرسائیکل چوری موبائل فون اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے جن کے نام حسیب، شاہد علی اور شیر علی ہیں انہیں دوران واردات گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو ان ملزمان نے دوران تفتیش لاکھوں روپے مالیت کا مسروکہ سامان جن میں موٹر سائیکل،موبائل فون،نقدی اور دیگر سامان ان سے برآمد کرلیا گیا ان ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے اسی گینگ کی روشنی میں ایس ایچ او نے ایک دوسرا گینگ بھی گرفتار کر لیا ہے ان ملزمان کے نام عاصم اور فیضان ہیں ایس ایچ او اور اس کی ٹیم نے ان ملزمان سے بھی لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا ہے مصروف کا سامان میں نقدی اور موبائل فون شامل ہیں، ملزمان نے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید انوسٹیگیشن میں تفتیش جاری ہے۔
ڈی آء جی آپریشن نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او سمن آباد انسپیکٹر سید رضا ذا کر حسین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے

مزید :

علاقائی -