عیدالاضحیٰ پر آلا ئسثیں اٹھانے کیلئے ساڑھے 8ہزار کنٹینرز فیلڈمیں ر کھنے کا فیصلہ

  عیدالاضحیٰ پر آلا ئسثیں اٹھانے کیلئے ساڑھے 8ہزار کنٹینرز فیلڈمیں ر کھنے کا ...

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیرصدارت عید کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحٰی پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایل ڈبلیو ایم سی نے عید سے قبل، عید کے دوران اور عید کے بعد کی صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ بڑی مساجد کی صفائی ستھرائی کے علاوہ عید کے دوران جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے 8500 کنٹینرز فیلڈ میں موجود ہوں گے اورجس علاقے میں صفائی نہیں ہوگی اس کا افسر گھر نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ جتماعی قربان گاہوں کے پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے اورکنٹونمنٹ بورڈ اور ریلوے سوسائٹی اور پرائیویٹ سوسائٹییز کو صفائی ستھرائی کا پابند بنایا جائے گااو ر انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت جاری کی کہ وہ پورے لاہور کو اپنی حدود سمجھیں اور عید کے دوران لاہور کے ہر حصے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ ایل ڈی اے، کنٹونمنٹ، ریلوے اور سوسائٹییز کے ساتھ خصوصی اجلاس کریں اور صفائی ستھرائی کا جامع پلا ن ترتیب دیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 4ڈمپنگ سائیڈ بنائی گئی ہیں جہاں پر جانوروں کی آلائشوں کو دبایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا فیلڈ سٹاف فیلڈ میں موجود رہے گااوراے ایم، زیڈ اوز سٹرکوں اور گلیوں میں موجود ہوں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی یوسی اور زون کی سطح پر کیمپ لگائے گی اور جہاں پر عوام لناس کو ویسٹ بیگ دیئے جائیں گے اور اسی طرح مساجد میں صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلا ئشوں کو گلیوں محلوں میں نہ پھینکنے کے مساجد میں اعلانات کروائیں جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو کام سے روکنے اور سیاسی بنیادوں پر صفائی ستھرائی نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالنے والے افراد پر مقدمہ کا اندارج کروایا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم کو ااپنی تمام ہیلپ لائن کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اور جہا ں تک منڈیوں میں صفائی ستھرائی کا معاملہ ہے ایل بلیو ایم سے کے اہلکار 3شفٹوں میں موجود ہوں گے جو صفائی ستھرائی کویقینی بنائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...