ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال،مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال،مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور (جنرل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے سینکڑوں کارکنوں نے منگل کے روز بھی اپنے مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ محکمہ جنگلات کوپر روڈ میں منعقد، مظاہرے کی قیادت اپیکا پنجاب کے صدر حاجی ارشاد نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو وارننگ دی کہ حکومت ان کے احتجاج کو کمزور نہ سمجھے اور اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دیں گے جبکہ سرکاری دفاتر میں صرف افسران ہی کام کر سکیں گے۔ حاجی ارشاد نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ دیگر صوبوں کے ملازمین کے مساوی تنخواہ مقرر کرنے کام مطالبہ کیا۔

اور پنجاب کے ملازمین کو سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے برابر مراعات دینے کے مطالبات کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ملازمین میں امتیازی سلوک ختم کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...