نعلین پاک کی چوری کے خلاف یوم سیاہ آج منایا جائے گا

نعلین پاک کی چوری کے خلاف یوم سیاہ آج منایا جائے گا

لاہور(پ ر)13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل دینی جماعتیں نعلین مبارکؐ کی چوری کو 17سال گزرجانے کے باوجود تاحال عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف آج یوم سیاہ منائیں گی مختلف شہروں کی طرح تحفظ ختم نبوت الائنس کے زیراہتمام کُل جماعتی عظمت نعلین مصطفیؐ کانفرنس آج 3:00بجے سہ پہرلاہورپریس کلب ہال میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق کی صدارت میں منعقد ہوگی جبکہ مہمان خصوصی پیرسلمان منیرسجادہ نشین سمبڑیال شریف جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن اورتمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ومشائخ عظام ہونگے۔

نیز الائنس کے ترجمان حافظ یعقوب شاہ کے مطابق کانفرنس میں دینی سیاسی وسماجی راہنما شرکت وخطاب کرینگے اورآئندہ کے مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...