ناکام احتجاج نے اپوزیشن کو بند گلی میں دھکیل دیا،عثمان سعید بسراء

ناکام احتجاج نے اپوزیشن کو بند گلی میں دھکیل دیا،عثمان سعید بسراء

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء سے پنجاب سیکرٹریٹ میں گوجرانوالہ والا سمیت دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی وفود نے ملاقاتیں اور نئی ذمہ داری ملنے پر انہیں مبارکباد اور گلدستے پیش کئے، اس موقع پر عثمان سعید بسرا ء نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے ناکام احتجاج نے ان کی سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،ریجیکٹیڈ مافیا اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے چو رمچائے شور کی ناکام پالیسی پر گامزن ہے، یہ جتنا مرضی جھوٹا پروپیگنڈہ کر لیں عوامی عدالت میں بھی ناکام ہونگے، ریجیکٹیڈمافیا ناکام جلسیاں کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

،عوام ان کے کرپشن زدہ چہروں کو اچھی طرح پہنچاچکے ہیں، اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، مسترد شدہ نوسربازوں کا ٹولہ سیاسی سرکس لگانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ملاقات کرنے والوں می ں چوہدری شیراز طاہر، شجاعت ڈوگر، میاں بابر، علی مہر، کاشف خان، چوہدری شجاعت گجر، اعجازمہر، سمیت دیگر پارٹی رہنماء اور کارکنان شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...