ریونیو کے تین،تین وزیر،سرکاری افسران چکرا کر رہ گئے

ریونیو کے تین،تین وزیر،سرکاری افسران چکرا کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے)ایک محکمے کے تین وزیرکس وزیرکو کس ڈیپارٹمنٹ پر بریفنگ دینی ہے افسران چکرا گئے۔محکمہ بورڈ آف ریونیو کے تین وزیرمقرر کردیئے گئے۔ وزراء کی زیادہ تعداد سے کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو کے چار ڈیمارٹمنٹ ہیں۔ شہباز شریف کے دس سالہ دور میں صرف ایک ہی وزیر تھا۔ عثمان بزدار کے ایک سالہ دور میں تین وزیر بنائے گئے۔ ایک وزیر ریونیو ہے محمد انور، وزیر کالونی فیاض الحسن چوہان اور وزیر اشتمال صمصام بخاری کو بنایا گیا ہے۔