مویشی منڈیوں میں جانوروں کیلئے حفاظتی ادویات مہیا کی جائیں،زاہد حسین

مویشی منڈیوں میں جانوروں کیلئے حفاظتی ادویات مہیا کی جائیں،زاہد حسین

لاہور(فلم رپورٹر)عیدقربان کے لئے شہرمیں لائے جانے والے جانوروں کو تمام ویٹرنری سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور جانوروں پر چچٹرمارادویات کاچھڑکاؤ یقینی بنایاجائے تاکہ شہریوں کو قربانی کے لئے چچڑوں سے پاک صحت مندجانور فراہم کئے جاسکیں۔ یہ بات سیکرٹری لائیوسٹاک زاہدحسین نے فیلڈ وزٹ کرتے ہوئے شہرکے داخلی راستوں پرقائم چیک پوسٹوں کے جائزے کے دوران کہی۔ انہوں نے شاہ پورکانجراں میں قائم ویٹرنری ڈسپنسری کابھی معائنہ کیا۔

اور آؤٹ ڈورپر علاج کے سلسلے میں آنے والے جانوروں کوملنے والی سہولیات اورریکارڈ کابھی جائزہ لیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک زاہدحسین نے لاہورکے داخلی راستوں پرقائم مختلف ویٹرنری کیمپس کا بھی دورہ کیا۔

جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرزبیرباری نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو ویٹرنری کیمپس پر موجودادویات،چچڑمارسپرے ودیگرسہولیات سے متعلق بریف کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...