تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کریں گے،اعجاز چودھری

تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کریں گے،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے راولپنڈی میں آرمی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، تحریک انصاف سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی تنظیم سازی میں تمام رہنماؤں سے مشاورت کریں گے،پارٹی کو گراس روٹ سطح تک مضبوط کریں گے۔، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل، نیبرہوڈ کونسل، ویلیج کونسل سطح تک فعال تنظیم بنائیں گے جوکہ عوام کے مسائل حل کرے گی، حکومت اور عوام کے درمیان پارٹی کی تنظیم پل کا کردار اد اکرے گی۔

، انہوں نے کہاکہ ریجیکٹیڈ اور کرپٹ مافیا کو عوام نے مسترد کردیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے دوراقتدار میں صرف ملک کو لوٹا عوام کے مسائل حل نہیں کئے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...