ایل ڈی اے نے ضامن سٹی ہاؤسنگ سکیم کا لے آؤٹ پلان جاری کر دیا

ایل ڈی اے نے ضامن سٹی ہاؤسنگ سکیم کا لے آؤٹ پلان جاری کر دیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر واقعے تقریباً 1821کنال اراضی پر موجود ضامن سٹی ہاؤسنگ سکیم کا لے آؤٹ پلان جاری کر دیا۔یہ ہاؤسنگ سکیم 5بلاکس اور تقریباً 2600 کمرشل اور رہائشی پلاٹس پر مشتمل ہو گی۔ لیکن اس سکیم میں موجود چند پلاٹس ایل ڈی اے کے پاس ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی ضمانت کے طور پر گروی رکھے گئے ہیں۔ایل ڈی اے کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق تقریباً 68رہائشی اور کمرشل پلاٹس پر جب تک سپانسز کی جانب سے ترقیاتی کام یعنی سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، سیوریج، ڈرینج، سٹریٹ لائٹس، بجلی کا نظام، گیس کا نظام اور سبزہ کاری نہیں کی جاتی تب تک سپانسر کو ان پلاٹوں کی فروخت یا ٹرانسفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...