وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے مختلف درباروں کے دورے کئے
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور سیدسعیدالحسن شاہ کا گجرات دربار بابا کرم الٰہی المعروف سائیں کانواں والی سرکار اور حضرت شاہ دولہا ولی کے دربار کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے مو قع پر حاضری چیک کی اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے محکمہ کو ہدایت کی۔انہوں نے دونوں مزارات پہ حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی کھ لیے دعا کی۔ وزیراوقاف نے مزارات کی صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مزارات کیاطراف میں سیکیوڑٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان درباروں پر آئے زائرین کے مسائل سنے۔
اور'موقع پہ زونل ایڈمنیسٹر یٹر گوجرانوالہ اور منیجر گجرات کو طلب کیا اور فورا''مسائل حل کرنیکی ہدایت بھی کی۔