حکومت کا دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کابل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان 

حکومت کا دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کابل پارلیمنٹ میں پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)دوہری شہریت کے حامل افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے پارلیمنٹ میں جلد بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ جو افراد انتخابات جیت جائیں گے انہیں حلف اٹھانے سے قبل اپنی غیر ملکی شہریت چھوڑنی پڑے گی۔اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اوور سیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو متعدد بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے، اگر نسل نو امریکا اور یورپ میں خدمات انجام دے سکتے ہیں تو ہم ان کی قابلیت سے کیوں نہ فائدہ اٹھائیں۔دوہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت جمعے کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔فیصلے کے اطلاق کے بعد آئین کے آرٹیکل 63 (سی) میں ترمیم کی ضرورت ہوگی جس میں لکھا ہے کہ کوئی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے رکن کے طور پر منتخب ہونے یا چنے جانے اور رکن رہنے کے لیے نا اہل ہوگا اگر وہ پاکستان کا شہری نہ رہے، یاکسی بیرونی ریاست کی شہریت حاصل کرے۔
دہری شہریت کا بل

مزید :

صفحہ اول -