بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید، 9زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 3دشمن فوجی ہلاک 

بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید، 9زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 3دشمن فوجی ...

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاک فوج نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز کی شہری آبادی کو 9 مارٹر گولوں اور آرٹلر ی گنز سے نشانہ بنایا جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں دنہ، ڈھڈنیال،جورا لیپہ، شاردہ اور شاہ کوٹ سیکٹر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 26 سالہ شہری نعمان احمد شہید جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر موثر کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کنٹرول لائن فائرنگ 

مزید : صفحہ اول


loading...