حمزہ،سلمان شہباز کے دفاتر کی تلاشی کیلئے سرچ وارنٹ جاری

    حمزہ،سلمان شہباز کے دفاتر کی تلاشی کیلئے سرچ وارنٹ جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت، نیب لاہور نے اہم ریکارڈ کے حصول کے لیے حمزہ شہباز اور سلمان کے دفاتر کے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے۔سرچ وارنٹ گلبرگ اور کیولری گراؤنڈ میں موجود دفاتر کی تلاشی کے لیے حاصل کیے گئے ہیں۔ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرنا ہے، ملزمان دوران تفتیش تعاون نہیں کر رہے۔ذرائع کے مطابق عدالتی حکم نامہ وصول ہونے پر نیب نے 2 جگہ چھاپہ مارا اور دونوں جگہوں سے اہم ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

سرچ وارنٹ

مزید : صفحہ اول


loading...