جنرل باجوہ سے چیئر مین ازبک سکیورٹی سروسز کی ملاقات

جنرل باجوہ سے چیئر مین ازبک سکیورٹی سروسز کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے سٹیٹ سکیورٹی سروسز کے چیئرمین عبدالسلام عزیزو کی ملاقات  میں فوجی رابطوں، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے امور کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے سٹیٹ سکیورٹی سروسز کے چیئرمین عبدالسلام عزیزو کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات دونوں جانب سے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے، دونوں کے درمیان فوجی رابطوں، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے امور کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ازبک مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

جنرل باجوہ ملاقات 

مزید : صفحہ اول


loading...