مون سون شجرکاری مہم میں کروڑوں پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا: عثمان بزدار

    مون سون شجرکاری مہم میں کروڑوں پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا: عثمان ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ٓہے کہ پاکستان کو غیر موافق موسمی تغیرات کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، رواں مون سون شجرکاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں کروڑوں پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے احاطے میں پودا لگا کر موسمی شجرکاری کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے ہر سطح پر شہریوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کی حالیہ بارشیں شجرکاری کیلئے انتہائی موزوں ہیں، ان کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور صوبہ بھر میں ہر سرکاری و نجی محکمہ بڑھ چڑھ کر پودے لگائے اور سوشل فاریسٹری کے فروغ کیلئے بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانو ں کو ماحول دوست سرگرمیوں میں شریک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پودے لگانے پر طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مستقبل میں آبی قلت کے سنگین بحران کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری ضرور ی ہے لہٰذا محکمہ جنگلات گھروں میں شجرکاری کیلئے شہریوں کو پودے فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شجرکاری کو لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ تعمیرات کی وجہ سے ماحولیاتی حدت پر قابو پایا جاسکے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے علاقے میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیار ے کے حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسروں، جوانوں اور شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں اور انتظامی افسران زخمیوں کوطبی سہولتوں کی فراہمی کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سوگوارخاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول


loading...