جنرل (ر)حمید گل مر حوم کے صاحبزادے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

   جنرل (ر)حمید گل مر حوم کے صاحبزادے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) علاقہ مجسٹریٹ تھانہ ائیر پورٹ زیب شہزاد چیمہ نے جنرل (ر)حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہو ئے 22اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے یہ احکامات ان کی بہن عظمی گل کی جانب سے عدالت میں دائر مقدمہ میں عدم حاضری پر جاری کئے عظمی گل نے پولیس کی جانب سے مقدمہ کے عدم اندراج پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، واران ٹورز کی چیئر پرسن عظمی گل کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ ائیرپورٹ کی عدالت میں عبداللہ گل کیخلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں اندراج مقدمہ کی استدعا کی گئی ہے عظمی گل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے بھائی عبداللہ گل نے والدہ کو دھکا مار کر زمین پر گرا یا میرا گلا دبا کر جان سے مارنے کی کوشش، شور پر گھر کے دیگر افراد نے آ کر مجھے بچایا، محمد عبداللہ گل نے مجھے اور میرے بیٹوں کو جان سے مارنے اور شوروم کاروبار کو آگ لگانے کی قسم کھا کر دھمکی دی ہے۔ 

جنرل (ر)حمید گل 

مزید : صفحہ اول


loading...