تحریک انصاف والوں کاجو رویہ اور زبان کنٹینر پر تھی وہی اسمبلی میں اپنا رکھی ہے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور نے کہا ہے کہ ایوان میں غیر جمہوری جملوں کے استعمال کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے اس جماعت نے جو رویہ اسمبلی سے باہر کنٹینر پر رکھا ہوا تھا وہی رویہ اور وہی زبان اب یہ لوگ اسمبلی میں بھی استعمال کررہے ہیں ان کو یہ بات کون سمجھائے گا کہ جب آپ حکومت میں آجائیں تو تب آپکا رویہ برداشت والا ہونا چاہئے اور اپوزیشن پر طنزیہ نشتر برسانے سے گریز کرنا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
چودھری منور