حکومت جو رویہ اپوزیشن کے ساتھ رکھے گی بدلے میں وہی اسکے ساتھ اپنایا جائیگا

   حکومت جو رویہ اپوزیشن کے ساتھ رکھے گی بدلے میں وہی اسکے ساتھ اپنایا جائیگا

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جب حکومتی وزراء اپنی نشستو ں پر اٹھ کر اپوزیشن کی کردار کشی کرنا شروع کردیں گے تو پھر ایوان کا ماحول بھلا کس طر ح سے پر امن رہ سکتا ہے وزراء خود تو اپوزیشن پر تنقیدی نشتر برساتے ہیں اور جب اس کا جواب اپوزیشن وزیراعظم کی ایوان میں آمد پر دینے لگتی ہے تو پھر وزیراعظم کہتے ہیں کہ مجھے یہ گارنٹی دلواؤ کہ میری آمد پر اپوزیشن شور شرابہ نہیں کرے گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات تو طے ہے کہ جو رویہ حکومت ایوان میں اپوزیشن کے ساتھ رکھے گی وہی جواب وزیر اعظم کی آمد پر اپوزیشن بھی دیتی ہے تو پھر اس کا ذمے دار یقینی طور پر حکومتی رویہ ہی کہلائے گا۔

غلام بلور 

مزید : صفحہ اول


loading...