اپوزیشن والوں کو آئینہ دکھائیں تو شور شروع کردیتے ہیں،انہیں حساب تو دینا پڑیگا

   اپوزیشن والوں کو آئینہ دکھائیں تو شور شروع کردیتے ہیں،انہیں حساب تو دینا ...

تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ دراصل اپوزیشن سے پی ٹی آئی کی حکومت ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے اور ساری کی ساری اپوزیشن اکھٹی ہو کر ایوان کے ماحول کو خراب کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن کو آئینہ دکھایا جاتا ہے تو یہ لوگ اٹھ کر شور شرابا شروع کر دیتے ہیں جب ان لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے تو ان کا نام تو ہم لیں گے لیکن یہ کہتے ہیں کہ ہماری چوری پکڑی جانے پر بھی ہمیں چور نہ کہا جائے اور یہ اس قدر شور شرابہ کرتے ہیں کہ چور مچائے شور والی بات ہو جائے لیکن یہ جتنا مرضی شور مچالیں ان کو لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔  

صداقت عباسی 

مزید : صفحہ اول


loading...