ٹرمپ صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان سے انخلا مکمل چاہتے ہیں: مائیک پومپیو
ٍٍواشنگٹن (اظہر زمان،بیوروچیف) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ برس نومبر میں ہونے والے صدرارتی انتخابات سے قبل امریکی فوج کا افغانستان کے انخلا مکمل کرنا کرنا چاہتے ہیں۔واشنگٹن کے اکنامک کلب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے خطے میں سکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتری دیکھی،ملٹری ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کے یہ ریمارکس سامنے آنے کے چند گھنٹے بعدنیٹو حکام نے اعلان کیا کہ افغانستان میں تربیتی مشن کے دوران دوامریکی فوجی ہلاک ہوئے۔اس وقت افغانستان میں تقریبا 14ہزار امریکی فوج موجود ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب کبھی نہ ختم ہونے ولالی جنگ ختم ہونی چاہئے۔ صرف امریکی فوج کا انحلاء ہی نہیں ہوگا بلکہ نیؤ کے اتحاد یوں کی فوجیں بھی ا نخلاء شروع کردیں گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں جواب میں بتایا کہ یہ ان کا اندازہ ہے جو درست ثابت ہو گا۔
ٹرمپ،انخلا