ارب پتی امریکی تاجر ٹام سٹائر کا ٹرمپ کے مواخذے کیلئے خصوصی اشتہار چلانے کا اعلا ن

  ارب پتی امریکی تاجر ٹام سٹائر کا ٹرمپ کے مواخذے کیلئے خصوصی اشتہار چلانے ...

واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) ارب پتی امریکی بزنس مین ٹام سٹائر نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے اس کے حق میں شواہد کی جھلک پر مبنی ایک خصوصی اشتہار چلانے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن کے نیوز چینل ”پولیٹیکو“ کے مطابق صدر ٹرمپ کے شدید مخالف بزنس مین نے دوسرے صدارتی مباحثے کے آغاز اور اختتام پر 30 سیکنڈ کا اشتہار چلانے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ لاکھوں ڈالر مالیت کا یہ اشتہار ”سی این این“ اور ”ایم ایس این بی سی“ کے ٹی وی چینلوں پر چلے گا۔ اس اشتہار میں خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کی کانگرس کمیٹیوں کے سامنے شہادت میں سے اہم حصوں کے ویڈیو کلپس کی جھلکیاں شامل کی گئی ہیں۔ اشتہار کے آغاز میں رابرٹ میولر کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں اور سکرین پر یہ الفاظ دکھائے گئے ہیں کہی میولر نے کیا کہا۔ ان سے کمیٹی سوال کرتی ہے کہ ”مکمل بریت کے بارے میں بتایں کیا حقیقت میں صدر کو مکمل طور پر بری کر دیا گیا ہے؟“ میولر نے جواب دیتے ہیں ”نہیں“۔ اس کے بعد ان سے پوچھا جاتا ہے ”کہ“ کیا یہ کتنا درست ہوگا کہ صدر کے تحریری جوابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ہمیشہی سچے نہیں تھے؟“ میولر جواب دیتے ہیں ”جی ہاں! عمومی طور پر“ اس کے بعد میولر سے پوچھا جاتا ہے کہ ”کیا صدر کے اپنے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد آپ ان پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بناء پر مقدمہ کرسکتے ہو؟“ میولر کا جواب تھا ”جی ہاں“اس کے بعد اشتہار میں کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین آدم شیف نظر آتے ہیں جو یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا صدر کی انتخابی مہم ٹیم نے روس کی مدد کا خیر مقدم نہیں کیا تھا؟“ میولر جواب دیتے ہیں کہ ”جی ہاں“ مسٹر شیف پھر کہتے ہیں کہ ”اس کے بعد انہوں نے اسے چھپانے کے لئے جھوٹ بولا“ میولر نے جواب دیا کہ ”عمومی طور پر یہ بات درست ہے۔“یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے شدید مخالف ارب پتی بزنس مین ٹام سٹائر ان کی مخالف ڈیمو کریٹک پارٹی سے صدارت کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ٹرمپ مواخذہ

مزید : صفحہ اول


loading...