پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے نیب سے معافی مانگ لی

پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے نیب سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(بیورورپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نیب سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی پریس ریلیز میں مجھ پر الزامات عائد کیے گئے،پاکستان ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ نیب کی پریس ریلیزمیں مجھ پرالزامات لگائے گئے ہیں، اگر میری بات انہیں گراں گزری ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دس سال قبل جو شخص شہر کی نظامت کررہا تھا اس سے کام کی تحقیقات کی جائیں، یہ بالکل غلط ہے کیونکہ میں نے جانفشانی اور ایمانداری سے شہر کے لیے کام کیا۔یاد رہے کہ نیب نے مصطفی کمال کے بیان کو نازیبا، غلیظ اور بیہودہ قراردیتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور کہا تھا کہ اگر مصطفیٰ کمال نے اپنے الفاظ پرمعافی نہ مانگی تو قومی احتساب بیورو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔اعلامیے میں قومی احتساب بیورو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب قومی ادارہ ہے اوربدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہاہے، مصطفیٰ کمال کی نازیباگفتگونیب کی ساکھ مجروح کرنیکی مذموم کوشش ہے۔ قومی احتساب بیورو نے کہا مصطفیٰ کمال نیب پرتنقیدکے بجائے اپنی توانائی مقدمے کے دفاع پر خرچ کریں۔یاد رہے احتساب عدالت میں مصطفیٰ کمال کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس زیر سماعت ہیں جبکہ انھوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔
مصطفیٰ کمال

مزید :

صفحہ اول -