نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ 4 اگست کولاہور میں کھیلی جائے گی

نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ 4 اگست کولاہور میں کھیلی جائے گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سے دوسری پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ 4 اگست کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے انٹری فیش پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے دس کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ بطور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...