اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان

اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ دو اگست کو ہونے والے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود سرفراز کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کیلئے نائب کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ اظہر علی کو قیادت سونپے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے شان مسعود کا نام بھی گردش کر رہا ہے جبکہ مکی آرتھر کو بھی ٹی 20 ورلڈکپ 2020ء تک توسیع مل سکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...