مکی آرتھر کی کرکٹ بورڈ حکام سے ملا قاتیں، کار کردگی رپورٹ جمع کرادی

مکی آرتھر کی کرکٹ بورڈ حکام سے ملا قاتیں، کار کردگی رپورٹ جمع کرادی

 لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں کیں اور ورلڈ کپ 2019میں ٹیم کی کارکردگی رپورٹ جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی جس میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ودیگر موجود تھے۔مکی آرتھر نے ورلڈ کپ، انگلینڈ سیریز پر رپورٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو جمع کرائی، ہیڈ کوچ کی رپورٹ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں کرسکے، پاکستان ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا کم بیک کیا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم فیلڈنگ مسائل کا شکار ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوا۔انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹاپ آرڈر بہتر ہے لیکن مڈل آرڈر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ نہ ہوتا تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلتی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...