پنجاب یونیورسٹی، بی اے، بی ایس سی پوزیشن ہولڈر کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا 

  پنجاب یونیورسٹی، بی اے، بی ایس سی پوزیشن ہولڈر کا اعلان، طالبات نے میدان ...

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے بی اے /بی ایس سی امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا،تمام پوزیشزطالبات لے اڑیں،پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب آج (بدھ)صبح ساڑھے دس بجے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہو گی۔پوزیشن ہولڈرز کے نتائج کے مطابق بی ایس سی کے امتحانات میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر نے 714 نمبرلے کرپہلی، پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا ء انمول نے 682 نمبرلے کر دوسری جبکہ پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ عبیحہ فاطمہ 673 نمبرلے کر تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی ٰافضل نے 646 نمبرلے کر پہلی،اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی پرائیویٹ امیدوار انیزہ احمد نے 631 نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن کی صدف فریاد 628 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔

پوزیشن ہولڈرز اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...