تائیکوانٹرنیشنل ایونٹس، قومی ٹیم 2سلور، 6کانسی کے میڈل جیت کرواپس پہنچ گئی

  تائیکوانٹرنیشنل ایونٹس، قومی ٹیم 2سلور، 6کانسی کے میڈل جیت کرواپس پہنچ گئی

 اسلام آباد( آن لائن) قومی تائیکوانڈو ٹیم ساتویں آل حسن انترنیشنل اوپن تائیکوانڈو اور ایشن انڈر۔14تائیکوانڈو چیمپین شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد کے مطابق دونوں انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی تائیکوانڈو پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دو سلوراور چھ برونز میڈلز جیتے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن باصلاحیت کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بھر پور مواقع فراہم کر رہا ہے اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کی جانب سے بھی اس حوالے سے واضح ہدایات دے رکھی ہے۔ کرنل وسیم نے مزید بتایا کہ فیڈریشن رواں سال مزید انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں قومی پلیئرز کو شرکت کیلئے بھجوائے گا جبکہ محدود وسائل کے باوجود فیڈریشن کی کوشش ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر تائیکوانڈو کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا جائے۔ واضح رہے کہ ایشین انڈر۔14چیمپین شپ میں پاکستان کی فاطمہ الزہراہ خاور نے چاندی، سعد آصف اور عائشہ حرا نے کانسی کا میڈل جیتا تھا جبکہ آل حسن انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپین شپ میں نقش ہمدانی نے چاندی،ہارون خان اورجبران اسد نے کانسی کے میڈلز اپنے نام کئے۔

#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...