شہزاد اکبر تاریخ بتائیں کب مقدمہ کریں گے؟ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے: مریم اور نگزیب

    شہزاد اکبر تاریخ بتائیں کب مقدمہ کریں گے؟ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر، شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے دبا ڈال رہے ہیں، جب کچھ ثابت نہیں ہوتا تو کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کی جاتی ہے، حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو پبلک کرے، یہ تحریک انصاف نہیں تاریک انصاف ہے جو وزیراعظم کی صورت میں ملک پر مسلط ہے،یہ کیا روز پرچون کی دکان لگا کر ثبوت دکھانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ کبھی کنٹینر، کبھی پی آئی ڈی اور کبھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر تماشے نہ کریں، حکومت پاکستان سرکاری خرچ پر بیرون ملک موجود اخبار کا دفاع کرتی ہے، آپ میں کسی قسم کی ہمت اور جرات ہے تو تاریخ بتائیں انگلینڈ کی عدالت میں کب مقدمہ کریں گے؟ شہزاد اکبر انگلینڈ کی عدالت میں نہ جائیں، یہاں کی عدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم  اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل میں آپکے 95فیصد اور 50فیصد لیا ہے اس کے ثبوت کہاں ہیں؟آپ کا کام یہ نہیں کہ چیلنج کریں اور دھمکیاں دیں کہ نواز شریف مجھے یہاں سو کرے اور شہباز شریف مجھے وہاں سو کرے، پہلے جو عزت کے دعوے کئے گئے عمران خان کا وکیل تک پیش نہ ہوا جبکہ اربوں کھربوں کے الزام لگائے گئے یہ سب کس پرثابت ہوتے ہیں کہ حج عمرے کتنے کئے، آپ زور زبردستی کرتے ہیں، عمران خان کے حکم پر شہزاد اکبر نیب کو زور زبردستی کرتے ہیں کہ شہباز شریف کو ہر حالت میں گرفتار کیا جائے، جب عدالت میں کوئی ثبوت نہیں ملتا تو آپ میڈیا میں آ کر تماشہ کرتے ہیں، آج میں آپ کو چیلنج کرتی ہوں کہ جائیں بیرون ملک کی عدالت میں شہباز شریف کے خلاف، آپ یہاں عدالتوں میں ثبوت پیش کریں، آج عوام آپ کے اوپر سوال اٹھاتی ہے کہ پچھلے دس ماہ میں جو کنٹینرز کی گفتگو ہے وہ آج بھی جاری ہے آپ نے مصنوعی بیانیہ دے کر اپنی کارکردگی سے ذلت اٹھانے کی کوشش کی۔میں نے پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ یہ عمران خان کی سٹوری پلانٹ کی ہوئی ہے،جو پریس کانفرنس پرسوں ہوئی وہ اس بات کا ثبوت ہے اور اس بات کو تصدیق کرتا ہے کہ عمران خان نے یہ سٹوری پلانٹ کرائی۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ وہ تحریک انصاف ہے جو سلیکٹڈ وزیراعظم کے ذریعے ملک پر مسلط کی گئی، شہزاد اکبر کے جو کہ ملک میں بٹھا دیئے ہیں، اگر آپ میں کسی قسم کی بھی جرات ہے تو تاریخ بتائیں یو کے کی عدالت میں مقدمہ کب کریں گے۔
مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ آخر -