دنیا میں کہیں بھی حکومت چلانے کا بہترین ذریعہ پارلیمنٹ ہے: عارف علوی

  دنیا میں کہیں بھی حکومت چلانے کا بہترین ذریعہ پارلیمنٹ ہے: عارف علوی

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کانفرنس خطے سے غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، پاکستان سمیت قوانین کی تیاری کے ساتھ اس کا نفاذ ضروری ہے، دنیا میں اسلاموفوبیا کی خطرے کی وجہ سے نفرت بڑھ رہی ہے، دنیا میں کہیں بھی حکومت چلانے کا بہترین ذریعہ پارلیمنٹ ہے،جمہوریت پائیدار ترقی اور دیگر مسائل کے حل میں اہمیت رکھتی ہے، خطے میں میڈیاکی آزادی یکساں اہمیت کی حامل ہے۔منگل کو دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیا ریجن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے ایسی کانفرنس کاانعقاد خوش آئند ہے،کانفرنس خطے سے غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، جمہوریت پائیدار ترقی اور دیگر مسائل کے حل میں اہمیت رکھتی ہے، خطے میں میڈیاکی آزادی یکساں اہمیت کی حامل ہے، دنیاکے تمام آئین اور قوانین ایک واضح وژن رکھتے ہیں، پاکستان سمیت قوانین کی تیاری کے ساتھ اس کا نفاذ ضروری ہے، دنیا میں سرمایہ کاری نظام کی وجہ سے مساوات کا عمل متاثر ہوا، دنیا میں آبادی میں اضافے کے ساتھ تنازعات میں بھی اضافہ ہوا، کسی بھی حکومت میں پارلیمنٹ کا کردار اہم ہے، دنیا میں کہیں بھی حکومت چلانے کا بہترین ذریعہ پارلیمنٹ ہے، مختلف ملکوں میں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا گہرا اثر رکھتی ہیں، دنیا میں عدم مساوات کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہورہا ہے، دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑھتا ہوا خطرہ ثابت ہو رہی ہے، دنیا میں گلوبلائزیشن بھی ایک خطرے کے طور پر سامنے آرہی ہے، پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر مثال قائم کی، دنیا میں اسلاموفوبیا کی خطرے کی وجہ سے نفرت بڑھ رہی ہے، جنوبی ایشیاء کو غربت جیسے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے، رکن ممالک کے پارلیمان میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل پر بحث ہونی چاہیے، عالمی مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، پاکستان اور جنوبی ایشیاء میں عوامی فلاح و بہبود نہایت اہم ہے، عام آدمی کے مسائل کے حل کی ذمہ داری پارلیمنٹ پر عائد ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی 

مزید : صفحہ آخر


loading...