کراچی، ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری 

  کراچی، ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہوگئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیوایم کے دفتر کے باہر سے چوری ہوئی۔پولیس کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی بہادرآباد میں واقع ایم کیوایم کے دفتر کی پارکنگ میں پارک تھی جب کہ گاڑی ایم کیوایم کے ویلفیئر ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ایم کیوایم نے گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

گاڑی چوری

مزید : صفحہ آخر


loading...